Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / بارش سے پرانے شہر کے کئی علاقے شدید متاثر

بارش سے پرانے شہر کے کئی علاقے شدید متاثر

مولا کا چھلہ اور گنگا نگر کا برا حال ، حکومت سے اقدامات نظر انداز
حیدرآباد۔18اکٹوبر(سیاست نیوز) قدیم شہر حیدرآباد میں بنیادی سہولتوں کا فقدان کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ پرانے شہر میںگنجان آبادی والے علاقو ں کی عوام بنیادی سہولتوں سے آج بھی محروم ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد حیدرآباد کے نشیبی او رگنجان آبادی والے علاقے سیلاب کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ مولا کا چھلہ‘ گنگا نگر‘ گاندھی نگر‘ سعادات نگر یہ وہ علاقے ہیںجہاں کی سڑکیں بارش کے بعد سیلاب کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے شہر میں ہونے والی بارش سے مذکورہ علاقوں کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد پانی ان کے گھر وں میںداخل ہوجاتا ہے جس کی وجہہ سے روزمرہ استعمال ہونے والے ان کے ساز وسامان بھی بارش کے پانی کی نذر ہوجاتے ہیں۔حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہہ سے ان علاقوں گاڑیاںتبا ہ ہوگئی ہیں۔ بارش کے بعد ان علاقوں میں مکین بالخصوص کم عمر بچے او رمعمر لوگ اسکول او رنماز کی ادائی کے لیے مساجد بھی کمر تک ٹہرے پانی سے گذر کر جاتے ہیں۔ بارش کے بعد ان علاقوں کی عورتیں گھر کے باہر نکلنے کیلئے بھی خوف کھاتی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیںہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہر سال بارش کے دوران مولاکا چھلہ اور گنگانگر علاقے کا یہی حال رہتا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارش کے پانی کی موثر انداز میںعدم نکاسی کا خمیازہ مقامی لوگوںکو بھگتنا پڑتا ہے۔ مذکورہ علاقوں کی بستیوں کے بیچوں بیچ سے قدیم نالا گذر تا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نالی میںپانی بھرجانے کی وجہہ سے علاقے کے بارش کے پانی کی نکاسی میںمشکلات ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT