Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بارش سے 26سالہ حاملہ خاتون کی موت

بارش سے 26سالہ حاملہ خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ /12 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تلگودیشم فلور لیڈر مسٹر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی نے کہا کہ شہر میں نالوں کی صفائی نہ کئے جانے پر آج غیرمتوقع بارش سے شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ میئر حیدرآباد اور کمشنر جی ایچ ایم سی کو بروقت نالوں کی صفائی کیلئے نمائندگی کئے جانے پر

حیدرآباد ۔ /12 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تلگودیشم فلور لیڈر مسٹر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی نے کہا کہ شہر میں نالوں کی صفائی نہ کئے جانے پر آج غیرمتوقع بارش سے شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ میئر حیدرآباد اور کمشنر جی ایچ ایم سی کو بروقت نالوں کی صفائی کیلئے نمائندگی کئے جانے پر بھی انہوں نے اس سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دی جبکہ شہریوں پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ٹیکس کلکشن کیلئے بل کلکٹرس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ۔ مسٹر ریڈی نے کمشنر جی ایچ ایم سی پر الزام عائد کیا کہ وہ محض تلنگانہ میں اپنی تعیناتی کیلئے سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں داخل کی گئی درخواست پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے جبکہ شہر میں نالوں کی عدم صفائی اور وبائی امراض کی کثرت سے پھیلنے کے باوجود بھی وہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آج سکندرآباد علاقہ میں 26 سالہ حاملہ خاتون ستیہ وانی کی ہوئی موت کا ذمہ دار جی ایچ ایم سی کو قرار دیا اور اس کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT