Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بارش میں بہہ جانے سے نوجوان کی موت

بارش میں بہہ جانے سے نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) شدید بارش کے بہاؤ سے ایک نوجوان نالے میں بہہ کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں واقع مدھوسدرن نگر نالے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی عوام نے اس نوجوان کو بچانے کی انتھک جدوجہد کی تاہم رسی ٹوٹنے سے نوجوان نالے میں بہہ کر فوت ہوگیا۔ اس علاقہ سے تقریباً ایک کیلو میٹر دور گنیش نگر کے علاقہ سے اس نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی۔ تاہم اس کے متعلق تفصیلات کا پتہ نہ چل سکا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام نے برہمی کے عالم میں بلدی حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ گذشتہ چند روز سے مقامی عوام اس نالے کو اوور فلو کے متعلق بارہا بلدی حکام کی توجہ مبذول کرواچکے ہیں۔ باوجود اس کے بلدی حکام کی مجرمانہ غفلت کے سبب یہ سانحہ پیش آیا۔ اس علاقہ میں شدید بارش سے نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور کھلے نالے اور ڈرین کے سبب پانی کے بہاؤ میں تیزی سے علاقہ میں خوف و دہشت پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT