Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش میں کمسن لڑکا لاپتہ ‘ غرقابی کا شبہ

بارش میں کمسن لڑکا لاپتہ ‘ غرقابی کا شبہ

حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں تیز رفتار موسلادھار بارش کے دوران ایک کمسن لڑکا چندرائن گٹہ علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ لاپتہ لڑکا پانی میں غرقاب ہوگیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ محمد الطاف ساکن الجبیل کالونی کبیر نگر آج صبح 8 بجے اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا ۔ بعض مقامی افراد نے یہ بتایا کہ الطاف ایک نالے میں غرقاب ہوگیا ہے ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے لڑکے کی گمشدگی سے متعلق ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے لیکن غرقاب ہونے کی بات کی توثیق نہیں کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن محمد تاج الدین احمد نے بتایا کہ محمد الطاف آج صبح اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا ہے اور دوپہر تا شام تک ہوئی تیز رفتار بارش کے بعد اپنے مکان واپس نہیں لوٹا ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض افراد کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ گمشدہ لڑکا غرقاب ہوگیا ہے ۔ پولیس نے گمشدہ لڑکے کی تلاش کیلئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT