Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کا سلسلہ جاری ،ذخائر آب کی سطح میں اضافہ

بارش کا سلسلہ جاری ،ذخائر آب کی سطح میں اضافہ

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) جنوب مغربی مانسون حیدرآباد میں سرگرم ہے اور تلنگانہ کے دارالحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد و مضافات میں آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران تیز اور اوسط بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر میں اب تک 113.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا اوسط 179.2 ملی میٹر ہے۔ مانسون سرگرم ہونے کی بناء توقع کی جارہی ہے کہ اوسط بارش کا یہ نشانہ بہت جلد پورا ہوجائے گا۔ بارش کے سبب شہر میں موسم کافی خوشگوار ہے اور درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراوٹ آگئی ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اضلاع کھمم اور رنگاریڈی کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش و رائلسیما میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر میں کل سے جاری بارش کے سبب عام زندگی پر کافی اثر پڑا۔ بیشتر اسکولس نے تعطیل کا اعلان کردیا۔ شہر کے مصروف ترین راستوں پر ٹریفک آمد و رفت متاثر رہی اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بلدی عملہ کو متحرک دیکھا گیا۔ بارش کے سبب ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT