Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / بارش کیلئییگیہ کرنے ویریندر سنگھ کا ارکان پارلیمنٹ کو مشورہ

بارش کیلئییگیہ کرنے ویریندر سنگھ کا ارکان پارلیمنٹ کو مشورہ

نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’بارش کے لئے یگیہ کا اہتمام کیجئے‘‘ بی جے پی رکن ویریندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کو یہ مشورہ دیا۔ خشک سالی، آبی بحران اور دریاؤں کو باہم مربوط کرنے کے مسائل سے متعلق موضوعات پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ویریندر سنگھ نے راجہ جانک کی دیومالائی کہانی سنائی جس میں وہ بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کے لئے کھیتوں میں یگیہ کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ راجہ جانک کی اِس یگیہ سے بارش ہوئی۔ اِسی طرح مودی جی 7 لاکھ کنٹوں کے احیاء کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ملک میں خشک سالی کے مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ یگیہ کی مذہبی اور سائنٹیفک وجوہات ہیں۔ اِس سے ابر کو راغب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اُنھوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں بارش کے لئے یگیہ کا اہتمام کریں اور اِس کے نتیجہ میں بارش ضرور ہوگی۔

اتراکھنڈ کے عوام کانگریس پر
بھروسہ کھوچکے ہیں: بی جے پی
نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی اُمیدیں بکھر جانے کے بعد آج بی جے پی نے کانگریس اور راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اُنھیں نصیحتیں نہیں کرنی چاہئے کیوں کہ اُن کی پارٹی نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ ارکان اسمبلی کو رقم ادا کی ہے اور ریاستی عوام کو اُن پر بھروسہ نہیں ہے۔ کانگریس جمہوریت کی قاتل ہے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری شری کانت شرما نے کہاکہ لوگوں کو خرید کر ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کی گئی ہے۔ کانگریس نے نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ عوام کا اعتماد بھی کھو دیا ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT