Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بارش کیلئے دُعاء کرنے جناب زاہد علی خاں کی اپیل

بارش کیلئے دُعاء کرنے جناب زاہد علی خاں کی اپیل

حیدرآباد 3 جولائی ( سیاست نیوز) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے ائمہ مساجد اورعلما ء کرام سے درخواست کی کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر تمام مساجد میں باران رحمت کیلئے دعا کریں۔ جناب زاہد علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسم برسات شروع ہو کر ایک ماہ گذر چکا ہے اس کے باوجود بارش نہیں ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اب جبکہ ماہ رمضان المبارک ہے اور پہلا دہا رحمت کا ہے ایسے میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں ائمہ کرام کو باران رحمت کیلئے بارگاہ خدا وندی میں گڑگڑا کر دعائیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں پورے اخلاص کے ساتھ رجوع ہو کر دعائیں کرتے ہوئے ہمیں اپنے گناہوں پر پشیمانی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے اس کی رحمت کا سوال کرنا چاہئے ۔ بارش کی کمی کے نتیجہ میں کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ ساری ریاست میں بارش کی قلت سے عوام پریشان ہیں ۔ کسانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور عام عوام بھی بارش کی کمی کی وجہ سے فکرمند ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں نے ساری ریاست تلنگانہ کے ائمہ کرام سے خاص طور پر درخواست کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں باران رحمت کیلئے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کریں۔

TOPPOPULARRECENT