Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کے سبب کئی علاقے زیرآب موسیٰ ندی میں 8 افراد کو بچا لیا گیا

بارش کے سبب کئی علاقے زیرآب موسیٰ ندی میں 8 افراد کو بچا لیا گیا

حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں کل رات سے تیز بارش کے سبب کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے علاوہ دیگر عملے نے راحت کاری کام انجام دیئے۔ ملکاجگری، کاپرا، اوپل اور دیگر کئی علاقوں میں معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ حیدرآباد میں 9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب بارش کا اثر پانچ دن تک رہے گا۔ اس دوران رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ پڑوسی ولی گونڈہ منڈل میں بارش کے سبب موسیٰ ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور 8 افراد پھنس گئے تھے ۔ پولیس نے این ڈی آر ایف، آتش فرو عملہ ،ریوینیو ٹیم اور ماہی گیروں کی مدد سے ان تمام کو بچا لیا۔

TOPPOPULARRECENT