Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بارش کے متاثرین کو جئے للیتا کی راحت رسانی

بارش کے متاثرین کو جئے للیتا کی راحت رسانی

چینائی۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا نے آج حکم دیا کہ چار لاکھ روپئے فوری بارش سے متعلقہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء میں تقسیم کردیئے جائیں ۔ چھ افراد غرق ہونے کی وجہ سے اور دیگر تین افراد بارش کی وجہ سے دیوار کے انہدام کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ مہلوکین کا تعلق مختلف مقامات سے ہیں ۔ ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جئے للیتا نے کہاکہ انہوں نے چارلاکھ روپئے 9مہلوکین کے ورثاء میںفوری تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

 

ہیلی کاپٹر حادثہ میں وزیراعظم بینن محفوظ
کوٹونو۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بینن کے وزیراعظم لائنل زنسو بالکل محفوظ رہے جب کہ وہ ہیلی کاپٹر جس میں وہ سفر کررہے تھے ملک کے شمال مغرب میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ واقعہ جوگو اسٹیڈیم میں پیش آیا لیکن کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ وزیراعظم حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے لیکن بالکل محفوظ رہے ۔ ان کی دختر ماری سیسل نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ان کے والد ہشاش بشاش ہیں جوگو کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT