Saturday , December 15 2018

بارش کے پانی میں گرکر عادی شرابی فوت

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) بارش کے پانی میں گرکر ایک عادی شرابی فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ نارائینا چندرا عادی شرابی تھا اور لور ٹینک بینڈ کا ساکن تھا ۔ وہ کل اپنے اپارٹمنٹ پہونچا تھا جہاں سیلار میں بارش کا پانی کثیر مقدار میں موجود تھا ۔ حالت نشہ میں ہونے کے نتیجہ میں وہ پانی میں گرپڑا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس گاندھی نگر نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT