Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بارش کے پانی کی حفاظت سبھی کی ذمہ داری

بارش کے پانی کی حفاظت سبھی کی ذمہ داری

انجذابی گڑھوں کی کھدوائی پر زور ، مسٹر سردار رویندر سنگھ کا خطاب
کریم نگر۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بارش کے پانی اور روزانہ استعمال کئے جانے والے پانی کو زیرزمین سطح آب میں اضافہ کیلئے جذب کرنے کیلئے انجذابی گڑھے کھود کر پانی کا رُخ موڑ دیا جائے تو آئندہ پانی کے مسئلہ کا حل نکل آئے گا۔ مسٹر سردار رویندر سنگھ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انتہائی اہم پروگرام انجذابی گڑھوں کو کھودنے کے لئے جنگی خطوط پر ہر ایک کو حصہ دار بن جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 20-12-15 ڈیویژن ڈیویژنوں میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے انجذابی گڑھوں کی کھدوائی کے پروگرام کا افتتاح کیا اور کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ اگر ہم پانی کی حفاظت نہ کریں تو آئندہ مزید پریشانیوں سے سابقہ پڑے گا۔ ہمیں بارش کے پانی کی ایک ایک بوند کی حفاظت کرنی ہے۔ شہر کے 250 اپارٹمنٹس میں اس طرح کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے انجذابی گڑھوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کارپوریٹرس ایم سری لتا  چندر شیکھر، کے سرینواس، رمنا راؤ، راما راؤ، وائی سنیل راؤ، سادا واہنی سرینواس وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT