Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / بارکس حملہ کیس‘ عدالت میں اکبر اویسی پر جرح

بارکس حملہ کیس‘ عدالت میں اکبر اویسی پر جرح

’’ میں محمد پہلوان اور ان کے ساتھیوں کو جانتا ہوں ‘ رکن اسمبلی کا بیان  ‘‘
حیدرآباد۔22فبروری ( سیاست نیوز) رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی آج عدالت میں پیش ہوئے اور ان پر حملہ سے متعلق مقدمہ میں بیان درج کروایا ۔ ساتھ ہی ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر اس مقدمہ کی سماعت جاری ہے ۔ آج عدالت کے احاطہ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات رکھے گئے کیونکہ ایک ہی وقت اکبر اویسی اور حملہ کے مبینہ سازشی محمد پہلوان اور ان کے ساتھی بھی عدالت میں موجود تھے ۔ کورٹ روم میں دونوں فریقین کی موجودگی پر معزز جج نے اکبر اویسی کا بیان ریکارڈ کیا ۔ اس موقع پر کورٹ روم کے باہر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات تھے اور دونوں فریقین کے حامی بھی موجود تھے ۔ حملہ کے بعد شائد یہ پہلا موقع تھا جب اکبر اویسی اور محمد پہلوان کا سامنا ہوا ۔ اگرچہ کے پولیس نے دونوں گروپس کے درمیان سیکیورٹی کا حصار رکھا تھا تاہم عدالت کے احاطہ میں موجودہ عوام میں کافی تجسس دیکھا گیا ۔ وکیل نے اکبر اویسی سے حملہ اورمبینہ سازش میں ملوث افراد کے بارے میں سوالات کئے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ محمد پہلوان اور ان کے ساتھیوں کو جانتے ہیں اور ان کی جانب سے دھمکی کی اطلاع ملنے پر انہوں نے کیس درج کروایا ۔ بیان کی تکمیل کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 25 فبروری کو مقرر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT