Sunday , February 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بارکس سے پراسرار لاپتہ کمسن لڑکی کی تلاش جاری

بارکس سے پراسرار لاپتہ کمسن لڑکی کی تلاش جاری

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) بارکس بازار سے پراسرار طور پر لاپتہ کمسن لڑکی کی تلاش میں مصروف چندرائن گٹہ پولیس کو کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا ۔ تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے بعد 11 سالہ کمسن لڑکی اسماء کی کوئی اطلاع حاصل نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 اکٹوبر کو لڑکی بارکس بازار سے لاپتہ ہوگئی تھی اور 10 اکٹوبر کو اس کی گمشدگی کی شکایت لڑکی کی دادی وحیدہ بی نے کروائی تاہم اس لڑکی کی موجودگی کی کوئی اطلاع حاصل ہوسکی ۔ اس سلسلہ میں سب انسپکٹر مسٹر شیوا انجیا نے بتایا کہ حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد و رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کنٹرول رومس کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے اور پولیس نے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن بس اسٹیشن ، بازاروں اور اس کے علاوہ چائیلڈ ویلفیر ہومس میں بھی لڑکی کی تلاش کی تاہم پولیس کو کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ پولیس چندرائن گٹہ کی ٹیم اس لڑکی کا پتہ چلانے میں مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT