Monday , June 18 2018
Home / دنیا / بارک اوباما اور ان کی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا

بارک اوباما اور ان کی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا

’نیٹ فلیکس‘ کے شوز کی تیاری میں مصروف
نیویارک۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما نے وائیٹ ہاؤس سے نکلنے کے ایک سال بعد ایک نیا روزگار ڈھونڈ لیا۔اگرچہ رواں برس میشل اوباما کی یاداداشتوں پر مبنی کتاب بھی شائع ہوگی، تاہم امریکہ میں وسط مدتی انتخابات اور کتاب کی اشاعت سے قبل ہی دونوں میاں بیوی نے ایک نیا کام ڈھونڈ لیا۔اطلاعات ہیں کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما معروف انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس ’نیٹ فلیکس‘ کے شوز کو تیار کریں گے۔اے پی کے مطابق بارک اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کیلئے ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے۔’’ نیویارک ٹائمز‘‘ کے مطابق جلد ہی سابق امریکی صدر اپنی اہلیہ سمیت نیٹ فلیکس کیلئے شوز پروڈیوس کرتے نظر آئیں گے۔بھی یہ واضح نہیں ہے کہ بارک اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کیلئے کس طرح کے شوز پروڈیوس کریں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ہائی پروفائیل سیاسی شوز کو تیاری کریں گے۔فوری طور پر یہ پتہ بھی نہیں لگایا جاسکا کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے پروڈیوس کردہ شوز کب تک تیار ہوں گے اور ان کی نیٹ فلیکس پر کتنی قسطیں نشر کی جائیں گی۔بارک اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ہمیشہ کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ بارک اوباما اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر سیاسی ٹاک شو یا ریئلٹی شو تیار کریں گے، جس میں عالمی سیاسی تعلقات پر بحث کرنے سمیت اثر و رسوخ رکھنے والے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT