Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / بارک اوباما اور نریندر مودی کی ملاقات

بارک اوباما اور نریندر مودی کی ملاقات

نائی پائی تا۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر موی نے آج رات صدر امریکہ بارک اوباما کے ساتھ مختصر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران صدر امریکہ نے نریندر مودی کو حرکیاتی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی۔ ستمبر کے آخری ہفتہ میں وائیٹ ہاؤز میں دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ صدر امریکہ نے وزیراعظم کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا اہتما

نائی پائی تا۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر موی نے آج رات صدر امریکہ بارک اوباما کے ساتھ مختصر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران صدر امریکہ نے نریندر مودی کو حرکیاتی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی۔ ستمبر کے آخری ہفتہ میں وائیٹ ہاؤز میں دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ صدر امریکہ نے وزیراعظم کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ دونوں قائدین کے یہ ملاقات مائنمار میں دیئے گئے شاندار عشائیہ کے موقع پر ہوئی۔ گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران ان دونوں کی دوسری ملاقات ہے۔ صدر امریکہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور انہیں ایک حرکیاتی شخصیت قرار دیا۔ عشائیہ کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے اپنے ٹوئیٹر پر اس ملاقات کے متعلق تفصیل پیش کی ہے۔ عشائیہ کو صدر مائنمار تھین شین نے ترتیب دیا تھا جہاں پر عالمی قائدین نے شرکت کی آسیان اور مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی اور اوباما کی یہ ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ نریندر مودی نے آسیان چوٹی کانفرنس میں ہندوستانی تجارتی پالیسی کو اجاگر کیا اور وعدہ کیا کہ ہندوستان کے تجارتی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

TOPPOPULARRECENT