Friday , October 19 2018
Home / Top Stories / بارک اوباما کی اپنی سوتیلی دادی سے ملاقات

بارک اوباما کی اپنی سوتیلی دادی سے ملاقات

کوگیلو (کینیا) ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے آج کینیا میں اپنے کچھ ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ 2015ء کے بعد سے اوباما کا یہ پہلا دورہ کینیا ہے جہاں وہ ایک یوتھ سنٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔ اپنے والد کے آبائی وطن کینیا میں اوباما اتوار کو پہنچے۔ انہوں نے ملک کے صدر اوہوروکینیاٹا اور اپوزیشن کے کلیدی قائد رائلا اوڈنگا سے خیرسگالی ملاقات کی۔ بعدازاں اوباما ملک کے مغربی علاقہ کی جانب پرواز کر گئے جہاں انہوں نے سخت سیکوریٹی میں اپنی سوتیلی دادی سارہ اوباما سے کوگیلو موضع میں ملاقات کی۔ توقع کی جارہی ہے سنٹر کے افتتاح سے قبل وہ اپنے خاندان کے کچھ دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔ مذکورہ سنٹر کو اوباما کی سوتیلی بہن اوما اوباما نے قائم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT