Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / بارک اوباما کی تائید سے ہلاری کے حوصلے بلند

بارک اوباما کی تائید سے ہلاری کے حوصلے بلند

واشنگٹن ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی کی امکانی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اس وقت  بڑی راحت ملی جب موجودہ امریکی صدر بارک اوباما نے ان کی تائید کا اعلان کیا ۔ تازہ اوپنین پول میں ہلاری کو اپنے ری پبلکن حریف ٹرمپ کے مقابلہ سبقت حاصل ہے۔ اوباما کی جانب سے ہلاری کلنٹن کی تائید کی خبریں عام ہوئیں، ہلاری کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب یہ کہا جارہا ہیکہ سابق وزیرخارجہ کی 15 جون کو ونکانسن میں آئندہ انتخابی مہم میں اوباما شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ ہلاری کی تائید کا اعلان کرنے سے قبل اوباما نے وائیٹ ہاؤس میں برنی سینڈرس سے ملاقات کی تھی۔ 74 سالہ سینڈرس آئندہ منگل کو واشنگٹن میں پرائمری تک صدارتی انتخابات کی دوڑ میں برقرار رہیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہلاری کے ساتھ کام کرنے تیار ہیں تاکہ ٹرمپ کو شکست دی جاسکے۔ سینڈرس کے بیان سے بعض گوشوں میں یہ کہا جارہا ہیکہ یہ اس بات کا اشارہ ہیکہ سینڈرس آئندہ ہفتہ ہلاری کے مقابلے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ دوسری طرف نائب صدر جوبیڈن نے بھی ملک کے آئندہ صدر کیلئے ہلاری کلنٹن کے امکانات کو مسترد نہیں کیا اور کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو آئندہ صدر ہلاری کلنٹن ہی ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT