Monday , June 25 2018
Home / دنیا / بارک اوباما کے دورہ سے قبل امریکی آفیسرس کی ہندوستان آمد

بارک اوباما کے دورہ سے قبل امریکی آفیسرس کی ہندوستان آمد

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے قبل امریکہ کے ’’کتے بردار آفیسرس‘‘ کی ایک ٹیم نئی دہلی پہونچ گئی ہے۔ یہ ٹیم بارک اوباما کے دورہ کے مقامات پر صاف صفائی کے انتظامات کے علاوہ سبوتاج کرنے والی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔ ان کے ہمراہ بو سونگھنے والے چالاک کتوں کا جتھہ لایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے قبل امریکہ کے ’’کتے بردار آفیسرس‘‘ کی ایک ٹیم نئی دہلی پہونچ گئی ہے۔ یہ ٹیم بارک اوباما کے دورہ کے مقامات پر صاف صفائی کے انتظامات کے علاوہ سبوتاج کرنے والی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔ ان کے ہمراہ بو سونگھنے والے چالاک کتوں کا جتھہ لایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ یہ چوکس و ہوشیار ٹیم اپنے ساتھ 7 بلجیم ملونیس کے کتے بھی لائی ہے۔ ان کتوں کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب امریکی بحریہ کی ٹیم نے چند سال قبل پاکستان میں اسامہ بن لادن کے محفوظ ٹھکانے کا بو سونگھ کر پتہ چلایا تھا۔ ان کتوں کی مدد سے امریکی ٹیم صدر بارک اوباما کے ٹھہرنے کے مقامات اور راستوں، دیگر قریبی علاقوں جیسے آئی ٹی سی میور کا دورہ کرکے سکیوریٹی انتظامات میں مدد کریں گے۔ ان کے ہمراہ آئی ٹی بی پی کے ایک درجن بو سونگھنے والے دیگر کتے بھی ہوں گے۔ ان کتوں کی خوبیوں سے واقفیت رکھنے والے آفیسرس بھی اس آپریشن میں شامل ہوں گے۔ امریکی حکام نے صدر بارک اوباما کے دورہ کو آرام و محفوظ بنانے کے لئے صاف صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ فائیو اسٹار سہولت کا بھی جائزہ لینے کے لئے ٹیم کو مامور کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک اور گروپ امریکہ سے پہونچے گا جو اس طرح کے فرائض انجام دینے کے لئے راج پتھ، راشٹرپتی بھون اور دیگر چند مقامات پر مورچہ سنبھالے گا۔ امریکی بحری سیاس ڈاگس کا پہلا بیاچ پہونچ چکا ہے۔ ان کا کام سکیورٹی کی کوتاہیوں کا پتہ چلانا ہے۔ ان کتوں کو امریکی سکیوریٹی قانون کے مطابق آفیسرس کا درجہ حاصل ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے صدر اوباما کے دورہ اور ٹھہرنے کے مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔ آئی ٹی بی پی کے کتے بھی امریکی کتوں کے ساتھ مل کر اپنا سکیورٹی کام انجام دیں گے۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والا آئی ٹی بی پی اسکاڈ دراصل سرحدی چوکسی کے لئے کام کرتا ہے۔ اس کی صلاحیتوں کی مدد سے سکیوریٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT