Monday , November 20 2017
Home / دنیا / بارک اور مشیل اوباما کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے ساتھ ظہرانہ میں شرکت

بارک اور مشیل اوباما کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے ساتھ ظہرانہ میں شرکت

واشنگٹن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما اپنے آئندہ دورہ برطانیہ کے دوران ملکہ ایلزبتھ ۔ دوم کیساتھ تناول طعام کرینگے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر اوباما کے آئندہ دورہ برطانیہ جس میں صدر موصوف کے ہمراہ خاتون اول مشیل اوباما بھی ہونگی، عزت مآب ملکہ ایلزبتھ دوم اور عزت مآب ڈیوک آف اڈنبرا کی جانب سے ونڈسر کیاسل میں 22 اپریل کو ترتیب دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کرینگے۔ اسی شام کو کینسنگٹن پیالیس میں ڈیوک اینڈ ڈچس آف کیمبرج اور پرنس ہیری صدر اوباما کے اعزاز میں ایک خانگی عشائیہ کا اہتمام کررہے ہیں۔ جیسا کہ اس سے قبل اعلان کیا جاچکا ہیکہ صدر اوباما کے دورہ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کیساتھ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دورخی ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT