Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بارگاہ غریب نواز ؒ میں غلاف مبارک کی پیشکشی

بارگاہ غریب نواز ؒ میں غلاف مبارک کی پیشکشی

دیوان اجمیر کوتلنگانہ کی جانب سے 51 ہزار کا نذرانہ

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے روانہ کردہ غلاف مبارک آج بارگاہ حضرت غریب نوازؒ اجمیر شریف میں پیش کردیا گیا۔ تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین محمد سلیم نے چیف ایکزیکیٹو آفیسر منان فاروقی، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اکبر حسین اور رکن وقف بورڈ ایم اے وحید کے ذریعہ غلاف روانہ کیا تھا۔ تلنگانہ کے وفد نے دیوان اجمیر مولانا زین العابدین سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے روانہ کردہ 51 ہزار روپئے کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کی ترقی اور چیف منسٹر کی درازی عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دیوان جی نے کہا کہ وہ تلنگانہ ریاست کے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی کامیابی کیلئے دعائیں دیں۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر منان فاروقی اور دوسروں نے خواہش کی کہ تلنگانہ ریاست کی خوشحالی، امن ترقی اور چیف منسٹر کے سی آر کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین مقیت چندا، ابرار حسین، فتح عفان، اظہار الحق صدیقی، محمد محبوب جاوید، جعفر پٹیل اور دوسرے موجود تھے۔ تلنگانہ کے وفد نے بعد میں غلاف مبارک بصد احترام پیش کیا اور تلنگانہ ریاست اور چیف منسٹر کیلئے خصوصی دعاء کی۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر منان فاروقی نے اجمیر کے حکام سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ رباط کی تعمیر کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ پر بات چیت کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے حال ہی میں اجمیر کا دورہ کرتے ہوئے رباط کیلئے اراضی کا جائزہ لیا تھا۔ حکومت ایک ایکر اراضی پر 5 کروڑ کے خرچ سے رباط تعمیرکرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT