Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / بارہمولہ میں بی ایس ایف کی فائرنگ میں زخمی طالب علم جانبر نہ ہوسکا

بارہمولہ میں بی ایس ایف کی فائرنگ میں زخمی طالب علم جانبر نہ ہوسکا

سری نگر۔10جولائی(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نادی ہل میں 25 جون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گیارہویں جماعت کا طالب علم 16 روز تک سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دم توڑ گیا۔ ذرائع نے مہلوک نوجوان کی شناخت عبید منظور لون ولد منظور احمد لون کی حیثیت سے ئی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا ’25 جون کو نادی ہل میں 149 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے احتجاجی طلباء کے ایک گروپ پر مبینہ طور پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گیارہویں جماعت کا طالب علم عبید احمد گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا تھا’۔ عبید کو علاج ومعالجہ کیلئے سری نگر کے اسکمز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 16 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

TOPPOPULARRECENT