Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارہویں ایشین گیمس کا 6-16 فبروری انعقاد

بارہویں ایشین گیمس کا 6-16 فبروری انعقاد

گیمس کے لوگو اور ماسکاٹ کی نقاب کشائی ۔ والینٹر پروگرام کا آغاز
گوہاٹی13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )بارہویں ایشین گیمس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے آج ایک تقریب میں گیمس کے لوگو اور ماسکاٹ کی رسم اجرائی انجام دی ۔ یہ تقریب آئی ٹی اے کلچرل سنٹر مچکوا میں منعقد ہوئی تھی اور اس میں چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی ‘ مرکزی وزیر اسپورٹس سربانندا سونوال اور میگھالیہ کے وزیر اسپورٹس زینتھ سنگما نے شرکت کی ۔ شمال مشرقی شہروں گوہاٹی اور شیلانگ میں مشترکہ طور پر ایشین گیمس 2016 کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ یہ گیمس 6 تا 16 فبروری منعقد ہونگے جس میں آٹھ ایشیائی ممالک کے تقریبا 4500 اتھیلیٹس اور عہدیدار شرکت کرینگے ۔ ان گیمس میں جملہ 23 زمروں میں مقابلے ہونگے ۔ اس تقریب کے موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے والینٹر پروگرام کا بھی آغاز کیا ۔ یہ پروگرام عوام کیلئے بھی ہے ۔ رسم نقاب کشائی کے بعد گیمس کے ماسکاٹ کو آسام بائیکرس گروپ کے ساتھ سارے شہر میں گشت کروایا گیا ۔ سری منتا شنکردیو کلا شیتر کے فنکاروں نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ وزارت اسپورٹس کے ایک اعلامیہ کے بموجب لوگو میں ان گیمس میں حصہ لینے والے آٹھ ممالک کی مماثلت سے آٹھ کلیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ کلیاں گھڑی کے انداز میں آگے بڑھتی دکھائی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT