Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان /  بارہ بنکی میں انکائونٹر کے دوران 3 ملزمین گرفتار

 بارہ بنکی میں انکائونٹر کے دوران 3 ملزمین گرفتار

بارہ بنکی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بارہ بنکی کے محمد پور علاقہ میں انکائونٹر میں 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ گولی لگنے سے تین پولیس ملازمین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایاکہ کل رات دیر گئے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد بارہ بنکی میں کسی بڑی واردات کو انجام دینے آرہے ہیں۔ پولیس نے جب ان افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو پکڑ لیا جب کہ ایک فرار ہوگیا۔
شوپیان فائرنگ :میجر کمار کی عرضی کی سماعت پیر کو
نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ لفٹننٹ کرنل کرم ویر سنگھ کی عرضی پر سماعت بارہ فروری کو ہوگی۔ کرم ویر سنگھ نے جو میجر ادتیہ کمار کے والد ہیں، مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ شوپیان فائرنگ کیس میں ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے ۔چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشراکی سربراہی میں جسٹس اے ایم کھانوالکر اور ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک سہ رکنی بنچ نے کہا کہ لفٹننٹ کرنل کرم ویر سنگھ کی عرضی کی پیر بارہ فروری کو سماعت ہوگی۔
میجر ادتیہ کمار کے خلاف جموں وکشمیر پولس نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ شوپیان فائرنگ واقعہ میں دو لوگ مارے گئے تھے ۔ میجر کمار کے خلاف رن ویر پینل کوڈکی دفعہ 307 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولس نے انہیں ملزم کے طور پر پیش کیا ہے ۔
TOPPOPULARRECENT