Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / باریک چاول اسکیم تمام مستحقین تک پہنچنا ضروری

باریک چاول اسکیم تمام مستحقین تک پہنچنا ضروری

حکومت پر تنقید، مٹ پلی کے کانگریس قائد کنڈہ رتنم کا بیان

حکومت پر تنقید، مٹ پلی کے کانگریس قائد کنڈہ رتنم کا بیان
مٹ پلی۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی مٹ پلی قائد جناب کنڈہ رتنم نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ حکومت کی بعض پالیسیاں مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی سروے آپشن میں چند غلطیاں ہیں ، فوڈ سیکورٹی اسکیم کے نام پر مستحقین کے معمولی ضرورت کی اشیاء کے حامل اور معمولی مکان کے حامل کئی لوگوں کو محروم رکھا جارہا ہے۔ حکمراں جماعت کے قائدین مخالف سیاسی قائدین و احباب پر انتقامی روش اپنائے ہوئے ہیں ۔ حکومت کی طرف داری کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی اور حامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کے ساتھ دشمنی پر تلے ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سبسیڈی اسکیم فوڈ سیکورٹی چاول چاہے باریک ہو یا موٹا ہو تمام مستحقین، بلالحاظ مدہب و ملت و بلا امتیاز سیاسی پارٹی سب تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے حکمران جماعت پر الزام عائد کیا کہ حقائق کو عوام کے سامنے لانے والے صحافیوں اور الکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر گرفت لگائی گئی ہے اگر اس طرح کی پالیسی اپنائی گئی اور جمہوری مملکت میں سب کے ساتھ انصاف نہ ملے اور حق پرستوں کی آواز کو دبایا جائے تو حکومت کے دن گنے چنے رہ جائیں گے۔ موجودہ چیف منسٹر نے تلنگانہ عوام کے ساتھ انتخابات سے قبل کئی وعدے کئے ، ان وعدوں پر عمل کب اور کیسے ہوگا وقت ہی بتائے گا۔ تلنگانہ کی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ بہت دنوں تک نہیں چلے گا۔ تلنگانہ کی عوام ایک بار دھوکہ کھاکر بار بار نہیں کھائیں گے۔ ہمیشہ حق کی فتح ہوگی۔
٭٭فوڈ سیکورٹی کارڈ میں نام نہ پائے جانے پر مٹ پلی تحصیل آفس کے ربرووارڈ2کے عوام نے کونسلر محترمہ لکشمی کی قیادت میں دھرنا کیا اور عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ مستحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ اس موقع پر مقامی تحصیلدار نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی کو فوڈ سیکورٹی کارڈ نہ ملے انہیں چاہیئے کہ وہ درخواست دیں اس پر منصفانہ اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT