Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / باریک چاول کے دھان کی قیمت 1800 روپئے فی کنٹل فراہم کرنے کا مطالبہ

باریک چاول کے دھان کی قیمت 1800 روپئے فی کنٹل فراہم کرنے کا مطالبہ

جگتیال۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ ایریگیشن ضلع جگتیال کا جائزہ اجلاس ضلع کلکٹر جگتیال مسٹراے شرت کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنمنٹ وہپ کویلہ ایشور، رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راؤ، رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی اور زیڈ پی چیرمین تولا اوما، اریگیشن ڈپارٹمنٹ چیرمین ایدا شنکر ریڈی کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر ناگیندر، سب کلکٹر مٹ پلی مسٹر مشرف علی اور دیگر ایریگیشن عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام عائد کیا اور حکومت کی جانب سے کسانوں کو باریک چاول کے دھان کی قیمت فی کنٹل 1800 روپئے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT