Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بار اسکام : ایک اور وزیر مستعفی

بار اسکام : ایک اور وزیر مستعفی

کوچی ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے وزیر آبکاری کے بابو آج مستعفی ہوگئے جبکہ چند گھنٹے قبل ایک عدالت نے بار رشوت خوری اسکام میں اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا، اس طرح وہ دو ماہ میں اس مسئلے پر استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر بنے۔ بابو نے کوچی میں پُرہجوم پریس کانفرنس کو بتایا کہ انھوں نے عدالت کے فیصلہ کا علم ہوتے ہی چیف منسٹر اومن چنڈی سے ملاقات کرکے انھیں مکتوب استعفیٰ حوالے کردیا۔ دو ماہ قبل کیرالا کانگریس (ایم) سربراہ کے ایم مانی وزیر فینانس کی حیثیت سے مستعفی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT