Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بازار گھاٹ موٹر سیکل شوروم میں آتشزدگی

بازار گھاٹ موٹر سیکل شوروم میں آتشزدگی

حیدرآباد ۔ 11؍ فبروری (سیاست نیوز) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب موٹر سیکلس کے ایک شوروم سے اچانک آگ کے شعلہ بڑھکنے لگے ۔ بتایاجاتا ہے کہ آج صبح چوکیدار نے شوروم کا شیٹر کھولا تو اچانک اندر سے دھواں آنے لگا اس واقعہ کی اطلاع فوری پولیس کو دی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی کثیر تعداد بھی جمع ہوگئی ۔ پولیس نے مقامی عوام کی مدد سے اس کامپلکس میں موجود خاندانوں کو حفاطت سے باہر نکالا اور فائر انجن کو طلب کر لیاگیا ۔ سب انسپکٹر نامپلی پرمود ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے حالات کو دیکھتے ہوئے شوروم کے شیشے توڑ کر گاڑیوں کو باہر نکالا ۔ اس حادثہ میں 20 تا 30 موٹر سیکل تباہ ہوگئیں ۔
آٹھ ماہ کی حاملہ نامعلوم عورت کے قتل میں مشتبہ شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ 11؍ فبروری (سیاست نیوز)مادھاپور پولیس نے بوٹانیکل گارڈن قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں چندر افراد کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ جاری ہے ۔یاد رہے کہ8ماہ کی حاملہ خاتون کے سنسنی خیز قتل میں پولیس کے 12 دن بعد اہم سراغ دستیاب ہوا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا مشاہدہ کرنے کے بعد پولیس نے ایک یا ماہا موٹر سیکل کی نشاندہی کرلی جس کے ذریعہ نعش کو جو تھیلوں میں تھی ایسے بوٹانیکل گارڈن کے قریب پھینک دیا گیا تھا ۔ پولیس اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے علاقہ جات صدیق نگر اور انجیانگر میں ناکہ بندی کے ساتھ تلاش لی ۔ آخر کار پولیس نے موٹر سیکل کے مالک وجئے کمار کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ کچھ جاری ہے ۔ جو لودھانگر علاقہ کا ساکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT