Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بازار گھاٹ میں ادرک لہسن پیسٹ کے گودام پر دھاوا، دو افراد گرفتار

بازار گھاٹ میں ادرک لہسن پیسٹ کے گودام پر دھاوا، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے ادرک لہسن پیسٹ تیار کرنے والے ایک گودام کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے نامپلی پولیس حدود میں واقع گودام پر کارروائی کی۔ پولیس نے حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کاروبار غیرقانونی ہے۔ انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس مسٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ اس گودام پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد شبنم اور نعمان کو گرفتار کرلیا گیا ان کے قبضہ سے 4 کنٹل ادرک لہسن کا پیسٹ اور 25 لیٹر آئسیڈ کو ضبط کرلیا جو سمجھا جاتا ہیکہ ادرک لہسن کی صفائی میں استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے دو مشینوں کو بھی ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT