Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / بازو کو کترنے والی شارک مچھلی کیساتھ خاتون ہاسپٹل سے رجوع

بازو کو کترنے والی شارک مچھلی کیساتھ خاتون ہاسپٹل سے رجوع

واشنگٹن۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلوریڈا میں ایک خاتون کو ایسی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جب اسے کاٹنے والی ایک شارک مچھلی اس کے بازو کو ہنوز اپنے دانتوں سے جکڑی ہوئی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹی جسامت کی نرس شارک جو تقریباً 2 فیٹ لمبی تھی۔ اسے ساحل پر موجود ایک شخص نے حالانکہ ہلاک کردیا لیکن وہاں موجود تمام لوگوں کی حیرت جوں کی توں برقرار رہی۔ پام بیچ پوسٹ نے اس سلسلے میں اوشین ریسکیو کیپٹن کلنٹ ٹریسی کا بیان شائع کیا ہے جہاں انہوں نے حیرت انگیز طور پر کہا کہ انہوں نے کبھی ایسی کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا تو دور کی بات ہے۔ میں نے کبھی ایسے واقعہ کے بارے میں سنا تک نہیں۔ فلوریڈا کے سمندروں میں نرس شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں جو 10 فیٹ تک لمبی ہوتی ہیں۔ فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل سمندر کے آس پاس لوگوں کو اس مچھلی کے بارے میں پوری معلومات ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی عام طور پر امن پسند ہوتی ہے اور کسی انسان پر حملہ آور نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT