Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / باسر کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح میں اضافہ

باسر کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح میں اضافہ

حیدرآباد 14اکتوبر (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسر کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح میں کل رات سے اضافہ ہورہا ہے ۔مہاراشٹرا کے آبگیر علاقوں میں بارش کے سبب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔مہاراشٹرا کے ناندیڑ کے قریب وشنو پوری ڈیم سے پانی کے چھوڑنے کے بعد باسر کے قریب کل رات سے دریائے گوداوری کی آبی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے دریائے گوداوری میں مقدس ڈبکی لگانے والے شردھالووں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔اعلی افسروں نے پانی کی سطح میں اضافہ اور اس میں ڈبکی لگانے کے لئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ پانی میں زیادہ اندر تک نہ جائیں۔

TOPPOPULARRECENT