Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / باسکٹ بال میں حجاب کی اجازت کا شاندار خیر مقدم

باسکٹ بال میں حجاب کی اجازت کا شاندار خیر مقدم

ہانگ کانگ ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر میں باسکٹ بال کی مقبولیت میں زبردست اضافے کے باوجود اکثر کھلاڑیوں کے لئے یہ کھیل کھیلنا مروجہ ضوابط کی وجہ سے ممکن نہیں تھا لیکن اب صورت حال بدل گئی ہے کیونکہ  مسئلہ کھلاڑیوں کے سر ڈھانپنے (حجاب اور پگڑی ) پر عائد پابندی تھی لیکن اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے اور اس فیصلہ کا دنیا بھر سے شاندار خیر مقدم کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس باسکٹ بال کی نگران عالمی تنظیم نے  اپنے ایک اجلاس میں متفقہ رائے سے اس کھیل کا احاطہ کرنے والے ضوابط میں ایک ایسی اہم ترمیم کی منظوری دے دی، جسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اب سکھ مرد کھلاڑی بھی باسکٹ بال کورٹ سے دور رہنے پر مجبور نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں بھی پگڑی کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ اس موقف کی وضاحت اس کھیل کی نگران عالمی تنظیم فیبا نے یوں کی کہ کھلاڑیوں کی طرف سے ’ہیڈ گیئر‘ کے استعمال پر پابندی کے نتیجے میں چند خاص مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور تقریباً ساری ہی حجاب استعمال کرنے والی مسلم ایتھلیٹس یہ کھیل نہیں کھیل سکتی تھیں لیکن اب عالمی سطح پر باسکٹ بال کا میدان  ہر کسی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔  ہانگ کانگ میں فیبا کے عالمی اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیڈ گیئر پر عمومی پابندی کسی بھی مذہب یا صنف کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ محسوس کیا گیا تھا بہت سے مرد اور خواتین کھلاڑی اس کھیل سے باہر رہنے پر مجبور ہیں۔ مثلاً باحجاب مسلم خواتین اور سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لئے، جو مذہبی بنیادوں پر اپنا سرڈھانپتے ہیں، یہ کھیل کھیلنا ممکن نہیں  تھا۔فیبا کے گورننگ بورڈ کے طویل عرصے سے رکن چلے آ رہے وال آکرمن نے، جو اس تنظیم کے ایک سرکردہ کمشنر بھی ہیں، کہا کہ اس کھیل کے عالمی ضوابط میں اس ترمیم سے خاص طور پر مسلم خاتون ایتھلیٹس کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ ایک انتہائی مثبت اور بین الاقوامی سطح پر اچھے نتائج کی حامل بہت مؤثر تبدیلی ثابت ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT