Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / باسکٹ بال میں ہندوستان کو سعودی عرب کے خلاف شکست

باسکٹ بال میں ہندوستان کو سعودی عرب کے خلاف شکست

انچیون 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افتتاحی مقابلہ میں اچھی کارکردگی دھانے کے بعد باسکٹ بال کے دوسرے راونڈ کے مقابلہ میں ہندوستانی مینس ٹیم یہ مظاہرہ برقرار نہیں رکھ سکی اور اسے سعودی عرب کے خلاف 67-73 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ یہ گروپ بی کا دوسرا کوالیفائنگ راونڈ کا میچ تھا ۔ ہندوستان نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں حالانکہ اچھی مزاحمت کے ذریعہ واپسی کی کوشش کی تھی جبکہ ابتدائی تین کوارٹرس میں سعودی عرب کا پلڑا بھاری رہا تھا ۔ تاہم ہندوستانی ٹیم اس مزاحمت کے باوجود شکست کو نہیں ٹال سکی ۔ ہندوستان کو بالآخر چھ پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT