Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / باسکٹ بال کھلاڑی کی سامان سے کتا برآمد

باسکٹ بال کھلاڑی کی سامان سے کتا برآمد

برسبین ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیمار پیٹرسن کے سامان سے آسٹریلیا کے ایرپورٹ حکام نے تلاشی کے دوران فرنچ بل ڈاگ (کتا) برآمد کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق 27 سالہ پیٹرسن کو ان کے سامان سے بارڈر حکام کی جانب سے کتا برآمد کیے جانے کے بعد برسبین ایرپورٹ میں روک دیا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ کتے کو آسٹریلیا کے قوانین کے مطابق تحویل مں لیا گیا ہے اور اس کو امریکہ بدر کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جانوروں کے لئے سخت قوانین موجود ہیں۔اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا کے انہی قوانین کے تحت ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ کو بھی کتا، پستول اور دیگر اشیا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT