Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / باغپت میں دو گروپ میں لڑائی دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

باغپت میں دو گروپ میں لڑائی دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

باغپت20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں باغپت کے دوگھٹ علاقے میں آج دو گروپ میں ہونے والی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق گانگ ڈولي گاؤں میں ایک دیوار کے مسئلہ پر دو فریق میں کافی وقت سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ اس سلسلے میں صبح دونوں فریقوں میں جم کر لڑائی ہوئی ۔ دونوں جانب سے پتھراؤ و فائرنگ میں گولی لگنے سے ستیہ پال (45) اور سندر (55) کی برسر موقع موت ہو گئی اور سریش، بھلن، انل، سنجیو اور بابو شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ تمام سنگین زخمیوں کو میرٹھ کو بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT