Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / باغ عنبرپیٹ میں قماربازی کا اڈہ بے نقاب

باغ عنبرپیٹ میں قماربازی کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد ۔12 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل اکسائز کالونی میں چلائے جارہے ایک قماربازی کے ٹھکانے کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا۔ بتایا جاتا کہ کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون نے باغ عنبرپیٹ کی سنٹرل اکسائز کالونی میں چلائے جارہے ٹھکانے کو بے نقاب کیا جہاں ایک مکان میں ’’تین پتوں‘‘ کا کھیل جاری تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر لمبا ریڈی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر ایسٹ زون کی ٹیم نے مکان پر دھاوا کیا اور 9 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 72 ہزار 650 روپئے ضبط کرلئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھاکر رنویر سنگھ جو اس مکان کا مالک بتایا گیا ہے، نوین کمار عرف موہن سے فی گیم 2 ہزار روپئے وصول کررہا تھا جو مکان میں قمار بازی کیلئے یہ رقم لیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے مزید کارروائی کیلئے انہیں عنبرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT