Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / باقی ٹسٹ کیلئے فاسٹ بولنگ وکٹیں تیار کرنے کا فیصلہ

باقی ٹسٹ کیلئے فاسٹ بولنگ وکٹیں تیار کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی۔22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں فاسٹ بولروں کی کارکردگی نے بی سی سی آئی کے حکام کو کافی مطمئن کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ سیریز کے باقی دونوں ٹسٹ میچز کیلئے بھی فاسٹ بولروں کیلئے سازگار وکٹیں بنائی جاسکتی ہیں۔ ناگپور اور دہلی میں بھی بولروں کے لئے سازگار وکٹ ملنے کی امید ہے۔ دوسرا ٹسٹ24 نومبر کو ناگپور جبکہ تیسرا اور آخری ٹسٹ کو 2 دسمبر سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ایڈن گارڈن میں کھیلا گیا پہلا ٹسٹ ڈرا ہوا تھا۔ دریں اثنا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ لے کر مین آف دی میچ رہنے والے فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور اوپنر شکھر دھون کو آرام دینے کی غرض سے دوسرے ٹسٹ میچ سے قبل ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ بھونیشور کمار کی رواں ہفتے کے آخر میں شادی متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT