Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بالانگر میں نوجوان لڑکی کی خودکشی

بالانگر میں نوجوان لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز) عاشق کی جانب سے فون پر برہمی ظاہر کرنے کے نتیجہ میں ایک لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس کے بموجب 20 سالہ مہرالنساء بیگم ساکن گوتم نگر بالا نگر جنید سے معاشقہ کیا کرتی تھی ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے جنید کو لڑکی سے تعلقات ترک کرنے اور اسے فون نہ کرنے کی دھمکی دی ۔ جنید نے مہرالنساء بیگم کو فون پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ لڑکے کا فون موصول ہونے اور اس کی برہمی کا سامنا کرنے کے بعد لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بالا نگر نے اس سلسلے میں جنید کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT