Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / بالاپور میں تاجر کی رہائش گاہ پر سرقہ

بالاپور میں تاجر کی رہائش گاہ پر سرقہ

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) بالاپور علاقہ میں پیش آئے ایک سرقہ کی واردات میں نامعلوم سارقین نے ایک تاجر کے مکان سے 25 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب محمد خالد اپنے افراد خاندان کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے رات 9.30 بجے گیا ہوا تھا اور 11.45 کو مکان واپس لوٹنے پر اپنے مکان کا دروازہ کھلا ہوا دیکھا اور مکان میں موجود طلائی زیورات موجود نہ ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ شکایت موصول ہونے پر بالاپور پولیس کی ایک ٹیم مقام واردات پر کلوز ٹیم کے ہمراہ پہونچ گئی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ سارقین نے خالد کے مکان سے متصل زیرتعمیر عمارت سے مکان میں داخل ہوئے اور وہاں موجود قیمتی اشیاء بشمول طلائی زیورات ، موبائیل فون اور دستی گھڑی کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT