Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بالاپور کے لڈو کا 9.5لاکھ روپئے میں ہراج

بالاپور کے لڈو کا 9.5لاکھ روپئے میں ہراج

حیدرآباد۔8ستمبر ( این ایس ایس ) بالا پور گنیش منڈپ کا مشہور و معروف لڈو کا آج 9لاکھ 50ہزار روپئے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ۔ گنیش اتسو سمیتی نے اس لڈو کا سالانہ ہراج کیا ۔ لڈو کے ہراج میں بولی دہندگان کے طور پر 24بھکتوں نے نام درج کروایا تھا لیکن بالاپور کے ساکن سنگی ریڈی جئے ھند ریڈی نے 9.5لاکھ روپئے میں 21کیلو وزنی یہ لڈو حاصل کرلیا ۔ لڈو کی خریدی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپے افراد خاندان اور رشتہ داروں میں پرساد کے طور پر لڈو تقسیم کریں گے ۔ گذشتہ سال سابق میئر حیدرآباد تیگلا کرشنا ریڈی نے 9.26 لاکھ روپئے میں یہ لڈو خریدا تھا ۔ بالاپور کے لڈو کا 1994ء سے ہراج ہورہا ہے اور پہلی مرتبہ یعنی 1994ء میں یہ لڈو صرف 450/-روپئے میں ہراج ہوا تھا جو آج 9.5لاکھ روپئے میں فروخت ہوا ہے ۔
10روزہ گنیش تہوار کے اختتامی دن گنیش اتسو سمیتی اس لڈو کا سالانہ ہراج کرتی ہے جس کے بعد ہی شہر کے مضافات میں واقع چھوٹے سے گاؤں بالاپور سے مرکزی گنیش جلوس کا آغاز ہوتا ہے جو پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف راستوں سے گذرتا ہوا حسین ساگر جھیل پہنچتا ہے جہاں گنیش مورتیوں کا نمرجن کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT