Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بالا نگر میں آج عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع

بالا نگر میں آج عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع

حیدرآباد 7 ۔ اپریل ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کیلئے پانچواں تربیتی اجتماع اتوار 8 اپریل کو 10-30 بجے دن تا 4 بجے شام میجسٹک گارڈن فنکشن ہال بالا نگر نزد بالا نگر پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں صدارت کریں گے ۔ ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور سفر حج سے متعلق اہم امور بیان کریں گے ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم فضائل و مناسک حج و عمرہ اور مولانا مفتی محمد عارف الدین آداب زیارت مدینہ منورہ سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے شرکت کرسکتے ہیں ۔ اجتماع کا آغاز حافظ قاری محمد نصیر الدین المنشاوی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT