Wednesday , December 12 2018

بالا پور میں کنٹراکٹر کی خودکشی

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) بالا پور علاقہ میں ایک کنٹراکٹر نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے کہ آیا اس شخص نے کسی کے دباؤ میں آکر انتہائی اقدام کیا یا پھر مجبوری اور ذہنی تناؤ کے عالم میں کیا یا پھر کوئی اور وجہ ہے پولیس جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ محمد مسلم جو کولڈ اسٹوریج کی تعمیر کا کنٹراکٹر تھا اس علاقہ میں ایک شخص جو غوث نگر کا ساکن محمد عثمان اس کا کولڈ اسٹوریج تعمیر کررہا تھا۔ آج صبح مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے کنٹراکٹر مسلم کولڈ اسٹوریج پہنچا اور معمولی بات اور بحث کے بعد اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس بالا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT