Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / بالسٹک میزائیل اگنی چہارم کا کامیاب تجربہ

بالسٹک میزائیل اگنی چہارم کا کامیاب تجربہ

بالاسور(اڈیشہ ) ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اڈیشہ کے ساحل سے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اٹرائیج بالسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جوکہ 4 ہزار کلومیٹر کے فاصلہ تک نشانہ لگاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالکلام سے موسوم جزیرہ ( عبدالکلام آئی لینڈ ) میں انٹیگریٹڈ ٹسٹ رینج سے آج صبح 9:45 بجے یہ میزائیل داغا گیا جس کی کامیاب آزمائش کے بعد جلد مسلح افواج میں شامل کرلیا جائیگا ۔ زمین سے زمین پر وار کرنے والے دیسی ساختہ اگنیIV میزائل 2 مرحلوں کے نظام سے مربوط اور 20 میٹر لمبا اور 17 ٹن وزنی ہے جس کا تجربہ فوج کے اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT