Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / بالٹیمور میں بندوق بردار حملے میں تین ہلاک

بالٹیمور میں بندوق بردار حملے میں تین ہلاک

بالٹیمور 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک یونیورسٹی کے باہر موجود تین افراد کو بندوق برداری نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق میری لینڈ یونیورسٹی کے اربن کیمپس کے قریب دو بندوق برداروں نے چار افراد کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں تین افراد فوت اور چوتھا زخمی ہوگیا ۔ بالٹیمور میں اپریل کے دوران فریڈی

بالٹیمور 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک یونیورسٹی کے باہر موجود تین افراد کو بندوق برداری نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق میری لینڈ یونیورسٹی کے اربن کیمپس کے قریب دو بندوق برداروں نے چار افراد کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں تین افراد فوت اور چوتھا زخمی ہوگیا ۔ بالٹیمور میں اپریل کے دوران فریڈی گرے کی موت کے بعد اس علاقہ میں پرتشدد ہولناک اضافہ ہوا ہے ۔ فریڈی گرے جو ایک نوجوان افریقی امریکی تھا ، گرفتاری کے بعد پولیس تحویل میں فوت ہوگیا تھا۔ اس واقعہ پر بالٹیمور میں زبردست بے چینی پھیل گئی تھی ۔ نیز اقلیتوں کے ساتھ پولیس کے سلوک پر ایک عام بحث چھڑ گئی تھی ۔ یونیورسٹی کیمپس کے قریب آج تین ہلاکتوں کے بعد رواں سال کے دوران بالٹیمور میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ہلکے رنگ کی دو ویانوں میں سوار دو افراد اس مقام پر اپنی گاڑیوں سے اتر کر چار افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT