Tuesday , December 11 2018

بالٹیمور پولیس کے چھ اہلکاروں پر فردِ جرم عائد

بالٹیمور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر بالٹیمور میں گرینڈ جیوری نے سیاہ فام شہری فریڈی گرے کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔سرکاری وکیل میریلین موزبی نے جمعرات کو ان اہلکاروں پر عائد نظرِ ثانی شدہ الزامات پڑھ کر سنائے جن میں دوسرے درجے کے قتل کے الزام کو برقرار رکھا گیا ہے۔25 سالہ

بالٹیمور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر بالٹیمور میں گرینڈ جیوری نے سیاہ فام شہری فریڈی گرے کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔سرکاری وکیل میریلین موزبی نے جمعرات کو ان اہلکاروں پر عائد نظرِ ثانی شدہ الزامات پڑھ کر سنائے جن میں دوسرے درجے کے قتل کے الزام کو برقرار رکھا گیا ہے۔25 سالہ افریقی نڑاد امریکی فریڈی گرے 19 اپریل کو دورانِ حراست پولیس کے تشدد کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آنے کی وجہ سے ایک ہفتے بے ہوشی کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ان کی ہلاکت کے بعد بالٹیمور میں پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے اور اس دوران بڑے پیمانے پر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی تھی۔فریڈی کی ہلاکت کے سلسلے میں الزامات کی زد میں آنے والے تمام چھ پولیس اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر خود کو شہر کی جیل میں پیش کیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کر دیا گیا اور فی الحال وہ ضمانت پر رہا ہیں۔یہ پولیس اہلکار اب دو جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ان میں سے ایک پولیس افسر پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام ہے جبکہ باقی پانچ پولیس افسروں پر غیر ارادی قتل سے لے کر مارپیٹ تک مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT