Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / بالیا کا منھ فینائل سے صاف کریں۔ بی جے پی

بالیا کا منھ فینائل سے صاف کریں۔ بی جے پی

اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر پی وشنو کمار راجو نے بالا کرشنا سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی اور ہجڑوں سے معذرت مانگیں
وجئے واڑہ۔ریاست بھر میں بی جے پی لیڈران اور کیڈر نے ہند و پور رکن اسمبلی وسنی ایکٹر بالا کرشنا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق بازیبا الفاظ کے استعمال معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

بالیا کے تبصرے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان وی ستیا مورتی نے کہاکہ بالا کرشنا کے دماغی توزان بگڑ گیا ہے اور اسی وجہہ سے مودی کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر پی وشنو کمار راجو نے بالا کرشنا سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی اور ہجڑوں سے معذرت مانگیں۔انہوں نے کہاکہ’’ بالیا کا منھ فینائل سے صاف کرنا پڑیگا۔

وہ وزیر اعظم کے خلاف بیان دینے کے اہل نہیں ہیں۔بالاکرشنا نے مودی کی بیوی کے متعلق بات کی ہے جس سے ظاہر ہے کہ وہ خواتین کا کس قدر احترام کرتے ہیں۔مجھے شک ہے کہ ان کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔اگر ان کے اقدام قتل کا کیس ثابت ہوگیا تو ان کی فطرت کا انکشاف ہوجائے گا‘‘۔

ستیا مورتی نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو چاہئے وہ امرواتی میں ایک پاگلوں کا اسپتال تعمیر کریں اور بالاکرشنا کو وہاں پر داخل کریں۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کو اپنے برادرنسبتی پر قابو رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT