Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / بالی میں آتش فشاں کے قریب سے ہزاروں افراد کا تخلیہ

بالی میں آتش فشاں کے قریب سے ہزاروں افراد کا تخلیہ

سنگاپور۔ 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیزہ بالی میں ایک بڑے آتش فشاں ماؤنٹ اگنگا کے آس پاس زلزلے کے جھٹکے آنے کی وجہ سے تقریباً 75,000افراد کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق قومی آفات بچاؤ ایجنسی کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ماؤنٹ اگنگا ایک نازک مرحلہ میں داخل ہورہا ہے حالانکہ 22 ستمبر سے ہی یہاں الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگنگا میں آتش فشاں مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس کا لاوا بالائی سطح کی طرف بڑھ رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ماؤنٹ اگنگا میں 547 آتش فشاں جھٹکے محسوس کئے گئے جو کہ 22 ستمبر کو ریکارڈ کئے گئے 119 جھٹکوں سے چار گنا زیادہ تھے ۔ اس علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔انڈونیشیا ریڈ کراس ممبران نے بھی الرٹ جاری کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT