Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / بالی ووڈ ‘ بلڈرس اور بروکرس کالا دھن مقدمہ میں

بالی ووڈ ‘ بلڈرس اور بروکرس کالا دھن مقدمہ میں

نئی دہلی ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کالا دھن کے مقدمہ میں جس میں شیل کمپنیوں پر نگرانی رکھی جارہی ہے اور کالا دھن کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ اب شیل کمپنیوں کے ساتھ بالی ووڈ ‘ بلڈر اور بروکرس بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ سیبی کا فیصلہ ہے کہ بیشتر شیل کمپنیاں جو اپنی غلطیوں کی وجہ سے عوام میں بدنام ہوچکی ہیں ایسے افراد کی ملکیت ہیں جن کا تعلق بالی ووڈ ‘ تعمیرات کے کاروبار اور تعمیرات کے بروکرس سے متعلق ہیں ۔ ان میں سے کئی کمپنیاں اب مشکوک ہوچکی ہیں کیونکہ نوٹوں کی تنسیخ کے بعد بھی انہوں نے خطیر رقموں کے سودے کئے ہیں ۔ مشترکہ کوشش کرتے ہوئے مختلف محکمے باقاعدہ طور پر اپنی تحقیقات کے نتائج کا باہم تبادلہ کررہی ہیں اور شیل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ‘ بلڈرس اور بروکرس پر نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ خانگی کمپنیوں کے علاوہ بیرونی کمپنیاں بھی ان کے زیرنگرانی آچکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT