Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / بال ٹھاکرے کی دوسری برسی پر بی جے پی کے سرکردہ قائدین غیرحاضر

بال ٹھاکرے کی دوسری برسی پر بی جے پی کے سرکردہ قائدین غیرحاضر

ممبئی۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کا کوئی بھی سینئر قائد شیوسینا کے آنجہانی صدر بال ٹھاکرے کی دوسری برسی پر حاضر نہیں تھا۔ بی جے پی کے سرپرست ایل کے اڈوانی پہلی برسی پر موجود تھے تاہم بی جے پی اور سینا کے درمیان حالیہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی جانب سے شیوسینا کے ریاستی کابینہ میں شمولیت کے اشاروں پر ’’سردمہ

ممبئی۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کا کوئی بھی سینئر قائد شیوسینا کے آنجہانی صدر بال ٹھاکرے کی دوسری برسی پر حاضر نہیں تھا۔ بی جے پی کے سرپرست ایل کے اڈوانی پہلی برسی پر موجود تھے تاہم بی جے پی اور سینا کے درمیان حالیہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی جانب سے شیوسینا کے ریاستی کابینہ میں شمولیت کے اشاروں پر ’’سردمہری‘‘ ظاہر کرنے کے بعد دونوں میں اختلافات شدید ہوگئے۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے جو آسٹریلیا کے دورہ پر ہیں ، اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کی برسی پر اس عظیم شخص کو سلام کرتے ہیں جو عوام کے درمیان زندہ رہا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرتا رہا۔ مودی نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے کی زندگی سے انہیں تحریک ملتی ہے اور لاکھوں دلوں میں رہتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا چیف منسٹر دیویندر فرنویس دادر کے شیواجی پارک میں شیوسینا کے آنجہانی سربراہ کو خراج عقیدت پیش کرنے آئیں گے، بی جے پی کے کارکن نے کہا کہ ان کا دورہ پروگرام میں شامل نہیں ہے۔ ایک سینئر ریاستی وزیر امکان ہے کہ خراج عقیدت پیش کرنے آئیں گے۔ فرنویس نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ان کا خراج عقیدت ہندو ہردیا سامراٹ ٹھاکرے کی دوسری برسی پر پیش ہے۔ انہوں نے ان اطلاعات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ آر ایس ایس کے سرسنچالک شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ٹیلی فون پر ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شیوسینا حکومت میں شامل ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT