Tuesday , December 11 2018

بال گنگا دھر تلک بولتے تھے ہم ودیش سے ائے ہیں۔ ٹیپو سلطان شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امول۔ ویڈیو

چندرا پور میں ٹیپو سلطان شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امول میتکاری نے کہاکہ بال گنگا دھر تلک نے اپنی تقریروں میں کئی مرتبہ کہاہے کہ ہم ودیش سے ائے ہیں ہم ہندوستانی نہیں ہیں یہ مسلم اور دلت مول نیواسی ہیں۔انہو ں نے مزیدکہاکہ اس ملک کو مسلمانوں او ردلتوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ شیواجی مہاراج کے ساتھ باڈی گارڈ مسلمان تھے ۔ ان کی پہلی تصویر بنانے والے مسلمان تھے۔ شیر کے ناخن بناکر دینے والے مسلمان‘ وکیل مسلمان تھے۔ افضل خان آرہا ہے اس بات کی اطلاع دینے والا کوئی او رنہیں مسلمان تھاؤ۔ اور 750پٹھان مسلمان تھے۔

شیواجی مہاراج قرآن شریف کی عزت کرتے تھے۔ ساوکر یا بھگوات کو لکھی ہوئی ہماری تاریخ نہیں ہے۔حضرت ٹیپو سلطان شہید کو سات زبانوں پر عبور تھا ۔

شیواجی مہاراج نے بھی کہاتھا کہ سترہ زبان پڑھو۔ مگر راج ٹھاکرے کہتے ہیں صرف ایک ہی زبان پڑھو کونسی زبان وہ مراٹھی زبان ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT