Tuesday , December 19 2017
Home / Top Stories / باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر آتشزدگی کا حادثہ ، آگ پر قابو پالیا گیا

باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر آتشزدگی کا حادثہ ، آگ پر قابو پالیا گیا

ممبئی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہرام پاڑہ ۔ غریب نگر جھونپڑپٹی علاقہ میں مضافاتی باندرہ ریلوے اسٹیشن کے مشرقی سمت ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا لیکن اسے آگ بجھانے کیلئے انتھک کوشش کرنی پڑی۔ آگ 4:20 بجے شام بھڑک اٹھی جب بلدی عہدیدار انسداد ناجائز قبضہ مہم پرہجوم ریلوے اسٹیشن کے سامنے کے علاقہ میں چلارہے تھے۔ کوئی ہلاکتیں واقع نہیں ہوئی۔ تاہم آتش فرو عملہ کے چند ارکان زخمی ہوگئے۔ آگ بجھانے کیلئے 16 فائر انجن اور 10 واٹرٹینکر استعمال کئے گئے۔ آگ کے شعلے ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس کی کھڑکیوں تک پہنچ گئے تھے۔ بادی النظر میں آگ بھڑکنے کی وجہ گیس سلنڈروں کے دھماکے سے پھٹ پڑنا تھی۔

TOPPOPULARRECENT